Posts

Showing posts with the label Betiyon ka Asal Ghar Shauhar ka ghar yaa Walidain ka ?

*جو بیٹیاں شادی کے بعد بھی ماؤں کی دہلیز نہیں چھوڑتیں وہ کس کس کا نقصان کرتی ہیں؟*

 💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕 *::::ہمارے معاشرے میں جب تک بیٹیاں بیاہی نہ جائیں تب تک ماں باپ کے سینے پر بوجھ رہتی ہیں اور وہی بیٹیاں شادی ہوجانے کے بعد اماں ابا خصوصا اماں کی منظورِ نظر بن جاتی ہیں۔ مائیں لاڈ کے مارے خود شادی شدہ بیٹیوں کو گھر بلا کر یا فون کر کر کے اپنے مسئلوں میں اتنا الجھا دیتی ہیں کہ نہ بیٹیوں کا گھر بس پاتا ہے اور نہ ہی ماں کے گھر میں بیاہ کر آنیوالی اس کی اپنی بہو اپنا گھر بسا پاتی ہے۔ نیچے ہم بیان کریں گے وہ وجوہات جن کی وجہ سے اچھے بھلے بسے بسائے گھر ٹوٹ جاتے ہیں*   *بھابھی سے مقابلہ* *شادی شدہ بیٹیاں بار بار گھر آکر اپنی زندگی کا موازنہ اپنے بھائی بھابھی سے کرتی ہیں مثال کے طور پر اگر بھائی بھابھی کے مقابلے میں ان کی مالی حالت اچھی ہے تو وہ اس کا بلند آواز میں اظہار کریں گی جیسے کہ ارے ہم تو کل فلاں ہوٹل کھانا کھانے گئے تھے، بھئی ہم تو چھٹیاں منانے فلاں مقام پر جائیں گے ۔ اس طرح کی باتوں کا مقصد اپنی امارت جتانا اور اگلے کو نیچا دکھانا ہوتا ہے جس کی وجہ سے بھاوجوں کے دل میں نفرت ، حسد اور رقابت کے جذبات بیدار ہوجاتے ہیں اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہو یعنی ب...